Interview

 

سخت انٹرویو پڑھیے


انٹرویور: آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہے جس میں 500 اینٹیں ہیں، آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی باقی کتنی بچیں؟


امیدوار : 499 


انٹرویور: بالکل ٹھیک۔


ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے؟


امیدوار: فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا۔


انٹرویور: بالکل صحیح۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج میں کیسے رکھیں گے؟


امیدوار: فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا۔


انٹرویور : ٹھیک ہے


شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں سوائے ایک کے۔ وہ کون سا جانور ہے؟


امیدوار: ہرن۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے۔


انٹرویور: بالکل ٹھیک۔


ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں۔ وہ کیسے پار کرے؟


امیدوار: بے فکر ہو کر پار کر لے۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں۔


انٹرویور: ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی۔ بتائیں کیوں؟


امیدوار: میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں۔


انٹرویور: جی نہیں۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری تھی جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی!!!


آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہے

  آپ جا سکتے ہے

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

سائفر کیس: ’آپ خاموشی سے بیٹھ جائیں ورنہ کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا‘

حامد میر صاحب کا تازہ کالم عوامی ایکشن کمیٹی کے نام ۔

کروڑوں کا کمرشل ٹائم اور اربوں کی سرمایہ کاری: پاکستان اور انڈیا کا میچ براڈکاسٹرز کے لیے اتنا اہم کیوں ہے؟