Posts

Showing posts from November, 2021

شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

Image
  دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو پر اہم فیصلہ کرلیا۔ آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بھی شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کی گئی ان سوئنگ گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا فین ہوگیا۔ آئی سی سی نے شاہین آفریدی کی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو کو ’این ایف ٹی‘ پر بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی سی سی ویڈیو کو ڈیجیٹل آرٹ کی صورت میں فروخت کرے گی، ویڈیو کو خریدنے والا خوش نصیب خصوصی باکس میں وی آئی پی سیٹ پر بیٹھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گا۔   ویڈیو کو خریدنے والا شخص اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات بھی کرے گا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔ میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی تھے، فاسٹ بولر نے روہت شرما، لوکیش راہول اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ی

Interview

Image
  سخت انٹرویو پڑھیے انٹرویور: آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہے جس میں 500 اینٹیں ہیں، آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی باقی کتنی بچیں؟ امیدوار : 499  انٹرویور: بالکل ٹھیک۔ ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے؟ امیدوار: فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا۔ انٹرویور: بالکل صحیح۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج میں کیسے رکھیں گے؟ امیدوار: فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا۔ انٹرویور : ٹھیک ہے شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں سوائے ایک کے۔ وہ کون سا جانور ہے؟ امیدوار: ہرن۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے۔ انٹرویور: بالکل ٹھیک۔ ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں۔ وہ کیسے پار کرے؟ امیدوار: بے فکر ہو کر پار کر لے۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں۔ انٹرویور: ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی۔ بتائیں کیوں؟ امیدوار: میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں۔ انٹرویور: جی نہیں۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری تھی جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی!!! آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہے   آپ جا سکتے ہے