شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

 



دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو پر اہم فیصلہ کرلیا۔


آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بھی شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کی گئی ان سوئنگ گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا فین ہوگیا۔




آئی سی سی نے شاہین آفریدی کی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو کو ’این ایف ٹی‘ پر بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔


آئی سی سی ویڈیو کو ڈیجیٹل آرٹ کی صورت میں فروخت کرے گی، ویڈیو کو خریدنے والا خوش نصیب خصوصی باکس میں وی آئی پی سیٹ پر بیٹھ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گا۔






 


ویڈیو کو خریدنے والا شخص اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات بھی کرے گا۔


واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔


میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی تھے، فاسٹ بولر نے روہت شرما، لوکیش راہول اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ی

Comments

Popular posts from this blog

8 دسمبر 2024 وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ عوام بھی ہماری ہے اور ریاست کے وسائل بھی ان ہی کے لیے ہیں۔

کروڑوں کا کمرشل ٹائم اور اربوں کی سرمایہ کاری: پاکستان اور انڈیا کا میچ براڈکاسٹرز کے لیے اتنا اہم کیوں ہے؟

سائفر کیس: ’آپ خاموشی سے بیٹھ جائیں ورنہ کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا‘