اڈیالہ جیل میں قائم آفیشل سیکرٹس ایکٹ عدالت میں سٹیٹ ڈیفینس کونسل کی جانب سے گواہان پر جرح جاری ہے۔ صحافی قاضی رضوان اور جیل حکام نے سماعت کے احوال کے حوالے سے بتایا کہ جب سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان پر جرح مکمل ہوئی تو اس دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سٹیٹ ڈیفینس کونسلز پر اعتراض کیا۔ اس موقع پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیے کہ ’آپ خاموشی سے بیٹھ جائیں ورنہ آپ کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔‘ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد سائفر کیس نہ سننے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کے اعتراضات پر جج نے ریمارکس دیے کہ ’سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی انکاری نہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کیس میں رکاوٹیں آتی ہیں تو ضمانت منسوخ کی جاسکتی ہے۔ جب ملزمان جیل میں ہوں تو سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے۔‘ ایک موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’جج صاحب ضمانت مل بھی گئی تو ہم نے اندر ہی رہنا ہے۔‘ ڈیف...
Comments
Post a Comment